
سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 143 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق 143 پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچے۔ ان افراد میں سے 121 کے پاس پاسپورٹ موجود تھا جبکہ 22ایمرجنسی پاسپورٹ پر سفر کررہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News