Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی ایم کا پشاور جلسہ ناکام ترین رہا، شوکت یوسفزئی

Now Reading:

پی ٹی ایم کا پشاور جلسہ ناکام ترین رہا، شوکت یوسفزئی

وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کا پشاور جلسہ ناکام ترین رہا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے پشاور جلسے سے متعلق وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن کو کھلی چھٹی دی تاکہ بڑا جلسہ کر سکے۔

وزیراطلاعات کے پی نے کہا کہ  گیارہ جماعت مل کر بھی پندرہ ہزار لوگ اکٹھے نہ کر سکی، کورونا ختم ہو پھر ہم جلسہ کریں گے تحریک انصاف بتائے گی جلسہ کسے کہتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں نے عوامی مسائل کی بجائے اپنا رونا دھونا بیان کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان  نے تقریر میں کشمیر کی باتیں کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔

وزیراطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے مگر کبھی کشمیریوں کیلۓ آواز نہیں اٹھائی۔

Advertisement

شوکت یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی پوری لیڈر شپ اچھی ایکسپوز ہوگئی جنکہ کرپشن کے بادشاہ آصف علی زرداری کے صاحبزادے نے بھی کرپشن کے خلاف بھاشن دیئے۔

وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ پرانی گھسی پٹی باتوں میں صرف ٹارگٹ عمران خان کو کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ جنہوں نے پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر