Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ڈاکٹرز کا ایل او سی جانےکااعلان

Now Reading:

پاکستانی ڈاکٹرز کا ایل او سی جانےکااعلان
pakistani doctors announce cross border loc treatment for kashmiris

پاکستانی ڈاکٹرز نے کشمیریوں کے علاج کے لیے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یوایچ ایس اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیکل کامشترکہ علامیے کے مطابق پاکستانی ڈاکٹرز نے وائس چانسلر کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز کا وفد بھجوانے کے لئے یو این سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ دیا۔

پاکستانی ڈاکٹرز نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کو خط میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحت عامہ کی ابتر صورت حال ہے، تشویش ناک حالت میں مبتلا مریضوں کو بھی کشمیر سے باہر نیہں بھیجا جارہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی مدد اور علاج کے لیے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی خوراک، ادویات کی سپلائی بھی نہیں دی جارہی ہے۔

 پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت ڈاکٹرز کی ٹیم کو کشمیریوں کو علاج معالجہ کرنے دے۔

Advertisement

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جانے کے لیے یو این سیکیورٹی کونسل کے ریفرمس نمبر 2417 کے مطابق اجازت مانگ لی ہے ،اگر یو این سیکیورٹی کونسل  نے اجازت نہ دی تو کشمیریوں کی مدد کے لیے ایل او سی کراس کریں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روز سے لاک ڈاؤن کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی فورسز اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھی کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر