Advertisement
Advertisement
Advertisement

دکانوں کے لئے نئے اوقات کار مقرر

Now Reading:

دکانوں کے لئے نئے اوقات کار مقرر
Government schedulizer new timings for shops in Punjab

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر دکانوں کے لئے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا یہ فیصلہ کورونا کے ایس او پیز  پر عمل نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی گئی ہے۔

اس ضمن میں لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ دکانیں 6 بجے بند کرنے کے فیصلے سے مارکیٹوں میں رش بڑھے گا اس لئے وقت کم نہ کیا جائے۔

ان کی جانب سے اپنے بیان کے ذریعے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تاجر کورونا ایس او پیز پر 100 فیصد عمل کریں گے۔

Advertisement

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ اسکولوں کو اس ہفتے کے دوران 10 جنوری 2021 تک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ تجویز دی ہے کہ سکولوں کو بند کرنے کے نوٹیفیکیشن میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ طلبا کو مالز، پبلک پارکس، مارکیٹوں و دیگر عوامی تقاریب میں شرکت کی اجازت قطعاً نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلکل مناسب نہیں ہے کہ طلبا کو سکول سے چھٹیاں ہوں وہ عوامی مقامات پر گھومنے پھرنے چلے جائیں کیونکہ یہ چھٹیاں مخض طلبا و اساتذہ کی خفاظت کے لئے دی جا رہیں ہیں۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں میں 50 فیصد اساتذہ ایک دن آئیں گے جبکہ باقی کے 50 فیصد ہفتے کے دوسرے دن آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر