Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیمل سے بہت محبت کرتا ہوں ،حمزہ علی عباسی

Now Reading:

نیمل سے بہت محبت کرتا ہوں ،حمزہ علی عباسی

پاکستان شوبز انڈسڑی سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کا اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری۔

سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں

حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی...

فیملی کے ساتھ اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں حمزہ علی نے لکھا کہ وہ نیمل خاور کو اپنی زندگی میں پاکر ہر دن لمحہ اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

حمزہ علی عباسی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’دورانِ سفر فیملی سیلفی لینا کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ یہ ضروری ہے۔‘

اداکار نے نیمل سے اظہارمحبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس دنیا میں نیمل کی صورت میں مجھے سب سے بڑا تحفہ دینے کے لیے میں ہر روز اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نیمل سے بہت محبت کرتا ہوں اور میرے لیے یہ اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے اپنی تمام زندگی نیمل کے ساتھ گُزارنی ہے۔‘

حمزہ علی عباسی نے یہ بھی کہا کہ ’ایک بہترین اہلیہ اور حیرن انگیز ماں ہونے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی حمزہ علی عباسی کی فیملی سیلفی میں اُن کی پوری فیملی سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہے۔

جبکہ اُن کی اہلیہ نیمل خاور سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حمزہ علی عباسی نے گود میں اپنے بیٹے مصطفیٰ کو اُٹھایا ہوا ہے۔

آخر میں اُنہوں نے نیمل کو اُن کی سالگرہ کے 6 دن بعد مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے شوہر اور آپ کے بیٹے کے ابّو کی طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔‘

دوسری جانب نیمل خاور نے شوہر کی محبت بھری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دنیا کے بہترین شوہر اور بہترین والد ہونے کے لیے آپ کا بھی بہت شکریہ۔‘

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر