ٹک ٹاک اسٹارز کے بارے میں چند اہم معلومات جانیں
پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکرز کے بارے میں چند اہم معلومات جانیں...
ٹین ایج کپل کے نام سے شہرت پانے والے نئے شادی شدہ جوڑے اسد اور نمرہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو گئیں۔
حالیہ شادی میں وائرل جوڑے اسد اور نمرہ کی تازہ ترین تصاویر نے سسوشل میڈیا پر ایک بات اس جوڑے کے بارے میں بات کرنے کا موقع دے دیا ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ نے میکسی زیب تن کی ہوئی ہے جب کے اسد نے سیاہ رنگ کا تھری پیز سوٹ زیب تنکیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں شادی کی صحیح عمر سے متعلق ایک بحث اُس وقت چھڑ گئی تھی جب ایک شادی شدہ جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔
البتہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اسد کی بہن زرپاش خان نے سوشل میڈیا پر اس بات کی وضاحت کی تھی کہ میاں بیوی کو شادی کرنے کے لیے گھر والوں کی جانب سے کسی قسم کی زور زبردستی نہیں کی گئی اور دونوں اپنے فیصلے پر بے حد خوش ہیں۔
واضح رہے کہ متعدد صارفین نے جہاں اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں دیگر صارفین نے کم عمری میں شادی کرنے سے متعلق مسائل کا بھی تذکرہ کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News