Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے، وزیر اطلاعات

Now Reading:

اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے، وزیر اطلاعات
Shibli Faraz requests to raise voice for the rights of Kashmirs

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست کا مقصداپنی کرپشن کو  تحفظ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کورونا کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہےجس میں تمام جماعتیں شامل ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ  پارلیمانی کمیٹی کا مقصد اتفاق رائے سے کورونا صورتحال سے نمٹنا ہے  لیکن بد قسمتی سے آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنما شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن نے عدم شرکت سے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کی پہلی لہر پر کامیابی سے قابو پایا تھا لیکن  دوسری لہر کے اعداد و شمار صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ   عوام کا تحفط اپوزیشن  کی ترجیح نہیں لیکن  عوام کے تحفظ  کے لیے حکومت تمام اقدامات کرے گی۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ  پارلیمنٹ کی بالا دستی کے دعویدار اپنے اقدامات سے اس کی نفی کر رہے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں عدم شرکت سے اپوزیشن نے  پیغام دیا ہےکہ انہیں اپنی سیاست عزیز ہے، عوام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  قومی مسئلے کو سیاست کی نذر کرنا قابل افسوس ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اس اہم مسئلے پر عدم تعاون غیر ذمہ داری ہے۔ہمیں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام فیصلے اتفاق رائے سے چاہتے ہیں،حکومتی ٹیم اپوزیشن سے رابطہ کرے گی۔ کورونا سے نمٹنے  کے لیے حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  پشاور جلسی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دوسری سرگرمیاں منسوخ کر دے۔ اپوزیشن کی سیاست کا مقصداپنی کرپشن کو  تحفظ دینا ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات  کے لیے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر