
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملتان میں کارکنوں کی گرفتاریاں کٹھ پتلی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی احتساب سے گھبرائی حکومت لرز رہی ہے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو جیل سے ڈرایا نہیں جا سکتا، سلیکٹڈ کان کھول کر سن لو ،عوام کی طاقت کے سامنے ڈکٹیٹر ڈھیر ہو جاتے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ نیازی صاحب پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے جبکہ پی ڈی ایم سونامی وائرس کے خاتمے کا علاج ہے اور جیالے 30 نومبر کو ہر صورت میں ملتان پہنچیں گے۔
دوسری جانب ملتان میں پولیس کی جانب سے اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔
پولیس نے ملتان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں یوسی کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نےکورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کیئے جانے والے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News