
نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں پاکستان کوبڑی سفارتی کامیابی حاصل ہو ئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اڑتالیسواں اجلاس پاکستان میں منعقد کرایا جائے گا۔
نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس تنظیم نےمقبوضہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قراردادیں متفقہ طور پر منظورکر لیں۔
اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارت کی ریاستی دہشت گردی، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ تحقیر آمیز رویئے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، مسئلہ فلسطین ،افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو بالخصوص اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News