
او آئی سی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائجر میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابیاں حصل ہوئی ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ تحقیر آمیز رویے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، مسئلہ فلسطین ،افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو بالخصوص اجاگر کیا۔
وزیر خارجہ نے اس او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائیڈلائن پر متعدد وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال اور خطے کو بھارتی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث، لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے افریقی وزرائے خارجہ کے ساتھ پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News