Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ کام کرنے کا معاہدہ طے

Now Reading:

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ کام کرنے کا معاہدہ طے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کی دو ڈرامہ و فلمساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان کے اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں

اداکارعدنان صدیقی کی’ارطغرل غازی‘ کے مقبرے پر حاضری

پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے...

عدنان صدیقی کی جانے سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کر رہے ہیں۔

Advertisement

ویڈیو میں اس حوالے سے پروڈیوسر کاشف انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں پروڈکشن ہاؤسز مشترکہ طور پر ایسی فلم یا ڈرامہ بنائیں گے جن میں دونوں ممالک کے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

یاد رہے کہ انصاری فلمز کے کاشف انصاری نے بتایا کہ مذکورہ معاہدے اور منصوبے میں اور بھی شخصیات شامل ہیں۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی مذکورہ مشترکہ منصوبے کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں اداکار کس طرح منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا؟ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی تصدیق طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر