Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دی، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دی، فردوس عاشق اعوان

وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان  نے نیوز کانفرنس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  گلگت بلتستان کے عوام نے ذاتیات  کے بیانیے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے خالد خورشید گلگت بلتستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گےاور گلگت بلتستان میں وزیراعظم کا ویژن آگے بڑھائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  عوام کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ پنجاب حکومت اداروں کے لیے ڈیجیٹلائز پالیسی پر عمل پیرا  ہے۔پنجاب انفارمیشن اکیڈمی کے قیام  کے لیے تجویز وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  حکومت جدید سہولتوں سے مزین بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنا رہی ہے۔ جدید بس ٹرمینل میں عوام کو سفر سے متعلق تمام سہولتیں فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ  مواصلات کا نظام بہتر بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے خاتمے کے لیے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر