Advertisement
Advertisement
Advertisement

انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ میں سڑکوں کی بہتری اولین ترجیح ہے، افتخار شالوانی

Now Reading:

انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ میں سڑکوں کی بہتری اولین ترجیح ہے، افتخار شالوانی
افتخار شالوانی

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ میں سڑکوں کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے اولمپیئن اصلاح الدین روڈ اور علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ کی بحالی و تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ علاقے کی بیوٹیفیکیشن پر بھی توجہ دی جائے۔

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ٹائم اسکوائر تا ڈسکو بیکری اولمپیئن اصلاح الدین روڈ کی کل لمبائی 3200 رننگ اسکوائر فٹ ہے، علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ مسکن چورنگی سے گلشن فلائی اوور تک تعمیر ہوگا، سیوریج لائن بھی ڈالی گئی ہے۔

افتخار شالوانی نے یہ بھی کہا کہ علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ کی لمبائی 6ہزار رننگ اسکوائر فٹ ہے جس کی چوڑائی 60 فٹ تک کردی گئی ہے، اولمپیئن اصلاح الدین روڈ اور علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ کے اطراف سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کی جائیں۔

Advertisement

 کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ اولمپیئن اصلاح الدین روڈ کی حالت انتہائی خراب تھی، جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے تھے، ازسرِنو نو تعمیر کے بعد اولمپیئن اصلاح الدین روڈ کی چوڑائی 34 فٹ سے بڑھ کر 40 فٹ ہو جائے گی جبکہ سیوریج اور واٹر لائن کی تبدیلی کے ساتھ سڑک کی از سر نو تعمیر سے علاقے کے لاکھوں افراد کو سہولت فراہم ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر