Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر ظفراللہ خان جمالی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

Now Reading:

میر ظفراللہ خان جمالی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
میر ظفراللہ خان جمالی

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو انکے آبائی جعفرآباد کےعلاقے روجھان جمالی میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 تدفین کے  موقع پر صوبائی وزراء علاقائی عمائدین،معززین معتبرین،اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

یاد رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی نمازجنازہ انکے آبائی علاقے روجھان جمالی میں ادا کردی گئی تھی۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کو پولیس کے چاک چوبند دستہ نے سلامی پیش کی اور سابق وزیراعظم کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گائوں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے ۔

ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

میر ظفر اللہ جمالی سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے، وہ 2002ء سے 2004ء تک اس عہدے پر رہے۔ انہوں نے تقریباً 55 برس قبل سیاسی کیرئیر کا آغاز تھا، وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر