Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ میں بین المذاہب و بین التہذیبی مذاکرے کے فروغ کی قرارداد منظور

Now Reading:

اقوام متحدہ میں بین المذاہب و بین التہذیبی مذاکرے کے فروغ کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پاکستان کی مشترکہ پیش کردہ بین المذاہب و بین التہذیبی مذاکرے کے فروغ کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے پاکستان اور فلپائن کی جانب سے مشترکہ پیش کردہ قرارداد قابل زکر اکثریت سے منظور کی ہے۔

قرارداد بین المذاہب و بین التہزیبی مذاکرے کے فروغ کے حوالے سے تھی جو کہ پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی, مزاہب برداشت و احترام اور مل کر پرامن طور پر رہنے کی عالمی کوشیشوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ قرارداد میں پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہویے پاکستان کے اس اقدام کو بین المذاہب و بین التہزیبی تعاون برایے امن کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے پاکستانی وفد کی کوشیشوں کے باعث رواں برس پہلی مرتبہ قرارداد میں مذہبی علامات کی اہمیت اور احترام کو تسلیم کیا گیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ قرارداد میں حق آزادی اظہار رایے کو خصوصی ذمہ داریوں و فرائض کے ساتھ استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہےاس ضمن میں حق آزادی اظہار رائے کو قانونی ذمہ داریوں کے اندر ممکن بنانے کی بات کی گئی موجودہ مذہبی عدم برداشت اور نسل پرستی بالخصوص اسلامو فوبیا میں اضافہ کے تناظر میں روایتی چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے خاتمہ میں یہ قرارداد اہمیت کی حامل ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قرارداد تمام شراکت داروں کے مابین بین المذاہب, و بین التہزیب مکالمے پر مرکوذ ہے اوران تمام عناصر جو کہ عدم برداشت، شینو فوبیا، امتیازی سلوک اور متشدد سرگرمیوں سے مقابلہ کر رہے ہیں قرارداد اقوام متحدہ کے تہزیبی اتحاد کے لیے نمائندہ کے باہمی احترام کی حمایت کرتی ہے۔

قرارداد اقوام متحدہ کے مستقل ترقی کے اہداف کے ایجنڈا 2030 کی اہمیت اور پرامن معاشروں کے قیام پر زور دیتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بارہا عالمی برادری پر اسلامو فوبیہ کے مقابلے اور باہمی مزہبی حساسیت کے احترام پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اس قرارداد کو اختیار کیا جانا پاکستان کی اسلامو فوبیا اور مقدس مزہبی شخصیات و مقدسات کے مقابلے و آگاہی پیدا کرنے کی کوشیشوں کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر