Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

ٹریفک کے مقامات پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کے احکامات جاری

new traffic plan is alloted by traffic police in Karachi

کراچی شہر میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے مقامات پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں شہر میں ٹریفک کے مسائل اور انکے سدباب کیلئے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے مقامات پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کی مدد اور رہنمائی کے لئے ضلعی پولیس موجود رہے گی۔

دوران اجلاس بتایا گیا ہے کہشہر کی چورنگیوں اور مرکزی شاہراوں پر گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم ٹریفک پولیس اہلکاروں کے عوام کیساتھ رویوں میں مزید بہتری کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔