حکومت نے اسٹیل ملز سے 4544 ملازمین فارغ کردئیے
حکومت نے اسٹیل مل سے 4544ملازمین فارغ کردئیے۔ پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ...
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اسٹیل ملز کے ملازمین کےساتھ کھڑی ہے۔
اسٹیل ملز ملازمین کے احتجاج میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت نےروزگاردینے کےبجائے چھین لیے ،پاکستان اسٹیل کے کئی ہزار ملازمین کو جبری برطرف کردیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت کان کھول کر سن لے پیپلزپارٹی اسٹیل ملز کے ملازمین کےساتھ کھڑی ہے۔ حکومت کی نجکاری کےنام پرپاکستان اسٹیل ملزکی زمین پرنظریں ہیں جبکہ یہ زمین سندھ کے عوام کی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 27 نومبر کو اسٹیل ملز سے ساڑھے چار ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا تھا۔
پاکستان اسٹیل ملز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فارغ کیے گئے تمام ملازمین کو ان کے پتے پر لیٹر بھیج دئیے گئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News