
پاک فوج کی جانب سے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 49 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 49 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Tribute to Maj #Akram Shaheed, #NH, 4 his supreme sacrifice. Displaying valour against all odds, he heroically repulsed innumerable attacks by enemy inflicting heavy losses in battle of #Hilli. Such exemplary courage is hallmark of defenders of motherland.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 4, 2020
جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت ہے۔
نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے، جو اب تک پاک افواج کے گیارہ جوانوں کو مل چکا ہے۔ نشانِ حیدر حضرت علی ؓ سے موسوم ہے کیونکہ ان کا لقب حیدرکرار ہے اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔
یہ نشان صرف ان جانبازوں کو دیا گیا ہے، جو وطن کے لیے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News