Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے سربراہ کی ترکی کے سرکاری دورے میں اہم ملاقاتیں

Now Reading:

پاک بحریہ کے سربراہ کی ترکی کے سرکاری دورے میں اہم ملاقاتیں

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  نے ترکی کے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  نیول چیف نے ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا۔

گلچک میں ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

گلچک اور استنبول کے نیول شپ یارڈز کے دوروں کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیے جارہے میلجم جہازوں کے پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ہونے والی اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ  نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت کو مزید فروغ دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر