Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

حکومت اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی، فردوس عاشق اعوان
فردوس

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے استعفے لطیفے بن چکے ہیں، ان عناصر میں استعفے دینے کی ہمت ہے نہ حوصلہ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان صرف اپنی دمبڑی بچانے کے لئے کورونا پھیلا رہے ہیں، ان سنگ دل عناصرکو عوام کی نہیں بلکہ لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا لوگوں کو کورونا کی بیماری مبتلا کرنے والے عناصر ذہنی طور پر خود بیمار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60266 تک پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے662کنفرم کیسز سامنے آئے اور25مریض جاں بحق ہوئے۔

Advertisement

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد20,483 ہوچکی ہے جبکہ کورونا سے3,162 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کی زندگی پر اپنی منفی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو گی جبکہ 13 دسمبر کو لاہور کے لوگ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر