Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکمل لاک ڈاون پاکستان جیسے ملک کیلئے تباہی ہوگا، وزیر اعظم

Now Reading:

مکمل لاک ڈاون پاکستان جیسے ملک کیلئے تباہی ہوگا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاون  پاکستان  جیسے ملک کیلئے تباہی ہوگا۔

اخبارات کے ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  چند ملکی اتحاد پاکستان کو  مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا،  عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا، عراق  اور ایران کو آپس میں  لڑا  کر  دونوں  ملکوں  کو توڑنے کی کوشش کی  گئی، سعودی عرب اور  ایران کے درمیان  کشیدگی پیدا کرکے  دونوں  ملکوں کو  کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،  اس   سارے عمل کے کے پیچھے  ایک پورا  پلان  موجود ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بھی  جو کچھ ہورہا ہے اسکے پیچھے  بھی کوئی سورس ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فوری  طور پر  حکومت  سنبھالنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا  ہماری  سب سے بڑی  غلطی تھی،  دوسری  بڑی  غلطی اداروں کی اصلاجات کا عمل  شروع نہ کرنا تھا،  اس  قسم کے مالی خسارے  میں  آئی  ایم  ایف کے پاس فوری جا نا چاہیے تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی  شعبے میں بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے، اس سے  پاکستان کی معیشت کو بہت مدد مل رہی ہے، کورونا کو  عوام کی مدد کے بغیر  شکست نہیں دی  جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں، مجھے پتہ ہے اپوزیشن  کو بیرون ملک سے بھی سپورٹ حاصل ہے، کچھ ملک ایسے ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک کو غیر مستحکم کیا گیا اور پاکستان میں بھی یہ سازش ہورہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے،

مسلم لیگ ن کے 40 رہنما ایسے ہیں جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کررکھے ہیں، میں چاہتا ہوں اسمبلی میں سوالات کا جواب دوں لیکن مجھے بات بھی نہیں کرنے دی جاتی، مجھے فوج کی جانب سے ہر پالیسی پر مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس خطرناک ہوتا جارہا ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مزید کیا تباہی پھیلائے گا، اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم طاقت کا استعمال کریں جبکہ حکومت طاقت کا استعمال نہیں  کریگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر