Advertisement
Advertisement
Advertisement

احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل قرار

Now Reading:

احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل قرار
PM IK said that Ehsaas Program is pivotal to alleviate poverty

وزیرِ اعظم نے احساس پروگرام کو پاکستان میں غربت میں کمی لانے اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات  ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کو پاکستان میں غربت میں کمی لانے اور فلاحی ریاست کے قیام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے۔

ملاقات میں معاونِ خصوصی نے وزیرِ اعظم کو کفالت ادائیگیوں، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی حتمی رپورٹ، احساس ون ونڈو آپریشن پر پیش رفت اور احساس تحفظ پر بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہوں کے حوالے سے بیت المال کے قانون میں تبدیلی اور ڈونیشن مینیجمنٹ سسٹم میں شفافیت کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر