Advertisement
Advertisement
Advertisement

مومنہ مستحسن کی آواز کے دیوانے ، بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی

Now Reading:

مومنہ مستحسن کی آواز کے دیوانے ، بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی
Nawaz Siddiqui like momina song

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز کے دیوانے نکلے ۔

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتا یا کہ فلم’منٹو‘ کی شوٹنگ کا آغاز مومنہ مستحسن کے گانے سن کر کرتے تھے۔

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کے مجھے مومنہ کی آواز بہت پسند ہے اور شوٹنگ کے دوران پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا ’تیرا وہ پیار‘ سنا کرتا تھا، فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ گانا سننے کے بعد فلم کے سارے سین شوٹ کرائے۔

اداکار کا مومنہ کی گائیکی کے حوالے سے کہنا تھا کہ کوئی بھی سین شوٹ کرنے جاتا تھا تو ایک بار پہلے ضرور مومنہ کا گانا سنا کرتا تھا اور اپنے ہی خیالوں میں گُم ہوجاتے تھے حالانکہ فلم منٹو سے اُس گانے کی مماثلت نہیں تھی۔

گلوکار شجاع حیدر نے انٹرویو کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے بعد عاصم اظہر اور مومنہ مستحسن نے نواز الدین صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

نواز الدین کے جانب سے مومنہ مستحسن کی گائیکی کی تعریف پرمومنہ نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی اداکار کا شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ گانا ’تیرا وہ پیار‘ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار عاصم اظہر نے مل کر کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا تھااور اس گانے کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر