Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ماورہ حسین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟

Now Reading:

کیا ماورہ حسین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ نے بتا دیا کہ انہوں نے آخر کیوں ملک چھوڑنے کا فیصلا لیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے اتنی تنگ آگئی تھیں کہ انہوں  نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرکے اور اداکاری چھوڑ کر باہر ملک جانے کا فیصلہ کرلیا تھا اور سڈنی چلی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں

ماورہ حسین کو پہلی نظر میں کس سے پیار ہو گیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ ماورہ حسین نے بتا دیا...

ماورہ کا حال ہی میں میرا سیٹھی کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ابتدا میں کس طرح سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے تنگ آ کر ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورہ نے پاکستان سمیت بھارت میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ماورہ حسین  کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا ہماری زندگیوں میں شامل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن سوشل میڈیا اکیلا کچھ نہیں ہے بلکہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر 61 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ تقریباً 10 سال تک سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ زندگی سوشل میڈیا پر ختم نہیں ہوجاتی۔

ماورہ نے کہا کہ مجھے آج سے 5 سال پہلے اس بات کا احساس ہوا کہ آپ کے منہ سے نکلی ہوئی کوئی غلط بات، غلط نہیں ہوتی بلکہ گناہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر رہتے ہوئے آپ غلطی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کی یہی بات پکڑ کر آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔

واضح رہے کہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں یہ سب ہینڈل کرنا آگیا ہے لیکن شروع میں تنقید سننا بہت مشکل تھا ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر