Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت جعلی خبروں کے ذریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارت جعلی خبروں کے ذریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے بھارت جعلی خبروں کے ذریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈےمیں ملوث ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کا صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  بھارت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ ڈیزائن کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  یورپی یونین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پندرہ برس سے بھارت جعلی خبروں کے زریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث تھا۔ اس نیٹ ورک کو سری واستو گروپ اور اے این آئی نیوز ایجنسی مل کر چلا رہے تھے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  بہت سے فوت شدہ عالمی شخصیات کے ناموں کو بھارتی نیٹ ورک اپنے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ اس مقصد کے  لیے بھارت بہت سی جعلی این جی اوز کے نام بھی استعمال کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت ان شرپسندانہ حرکات کے باوجود پاکستان کے نام اور ساکھ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان بھارت کے شادی ایکٹ کی آڑ میں مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان بھارتی مسلم نوجوانوں کی شادی ایکٹ کی آڑ میں گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ 8 دسمبر کو سارک کے چارٹر کا دن منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں خطے اور عوام کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کا پیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث پہلی مرتبہ مذہبی علامات پر اقوام متحدہ میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔قرارداد پاکستان اور فلپائن نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری  493 روز سے بھارتی بربرانہ مظالم اور فوجی محاصرے میں ہیں۔ گذشتہ روز پلوامہ میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا 95728 کشمیریوں کو 1989 سے اب تک جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ آر ایس ایس ،بی جے پی حکومت کی پاکستان دشمنی سے دنیا آگاہ ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان مخالف فیک نیوز،جعلی میڈیا سائیٹس و پروپیگنڈا کا معاملہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ ایک ریاست سائیبر اسپیس،انٹرنیٹ اور میڈیا کو ایک ملک کے خلاف دشمنی کے فروغ میں استعمال کر رہی ہے۔ ہم اس حوالے سے معاملے کو تمام ممکنہ پلیٹ فارمز پر اٹھائیں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہماری مسلح افواج چوکنا ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت بھرپور جواب دیں گی۔ بھارت اس وقت عالمی برادری  اور انسانی حقوق تنظیموں کے سامنے مکمل طور پر برہنہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بھارت اقلیتوں کے ساتھ مظالم کے ذریعہ خطے کے امن و استحکام کی کوئی خدمت نہیں کر رہا۔ بھارت کے سکھوں کے ساتھ سلوک اور مسلم مخالف قانون سازی کو عالمی برادری دیکھ رہی ہے۔عالمی سطح پر بھارت کی کریڈیبلٹی صفر ہو چکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  روسی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو اینٹی کوویڈ ویکسین کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کوویڈ 19 ویکسین بروقت اور مناسب نرخوں پر جلد دستیاب ہو۔ ہمیں روسی فیڈریشن سے پروپوزل موصول ہوا جس کو ہم نے وزارت قومی صحت کو بھجوادیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  افغانستان میں آسٹریلوی افواج کی جانب سے قتل عام کی اطلاعات پر تحفظات ہیں۔ معاملے پر افغانستان اور آسڑیلیا سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کا منبع ہیں۔ چین کے وزیر دفاع نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے خواہش مند ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادیوں کے خلاف ممالک میں پاکستان کی شمولیت کو  مسترد کردیا ہے۔  اس حوالے سے باقاعدہ طور پر معاملے کو امریکی انتظامیہ سے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور پاکستانی حکومت کا اسلاموفوبیا پر ایک واضح موقف ہے۔  پاکستان کی یو این آئی سی میں پیش کردہ قرارداد کو بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  سعودی عرب سے پاکستانیوں کی جلا وطنی سعودی عرب کے کفالہ نظام کے تحت ایک معمول کا عمل ہے۔ کورونا کے باعث یہ پاکستانی ایک طویل عرصہ سے جیلوں میں تھے۔اس وجہ سے سعودی جیلوں میں ان کی تعداد میں کافی اضافہ ہو گیاتھا اور  جب انہیں واپس بھیجا گیا تو تعداد کافی زیادہ دکھائی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر