Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم سے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

Now Reading:

وزیرِ اعظم سے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ہونے والی ملاقات میں میں صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور قبائلی اضلاع کی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزرا کی کارکردگی کے حوالے  سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو ملک کی بہتر ہوتی  ہوئی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

   بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ خاص طور پر بڑے پیمانے کی صنعت، آٹو انڈسٹری اور فرٹیلائیزر انڈسٹری کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ پوری دنیا سمارٹ لاک ڈاؤن کی پذیرائی کر رہی ہے جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی بدولت کرونا وباء کی پہلی لہر میں پاکستان کو باقی دنیا کی نسبت کم نقصان کا سامنا رہا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی استحکام کے ثمرات کو جلد عام آدمی تک پہچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر