آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل اے ایس ایف کی پاسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت کے لیے کراچی آئینگے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کااستقبال کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کی پاسنگ آئوٹ تقریب کل صبح 9 بجے اے ایس ایف اکیڈمی میں ہوگی جبکہ اے ایس ایف ہیڈکوارٹر اور اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاسنگ آئوٹ تقریب ، سیکورٹی کے باعث کل اے ایس ایف اسکول و کالج اساتذہ کو چھٹی دیکر اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
