Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

Now Reading:

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
ICC announces Test ranking

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی  )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی  ہے   ۔

آئی سی  سی  کی  نئی رینکنگ میں  بلے بازوں  اور بالرز میں  آسٹریلوی   کھلاڑی   سرفہرست  ہیں ۔

 نئی رینکنگ کے  مطابق  بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلے نمبر پر آگئے جبکہ  بھارت کے ویرات  کوہلی تنزلی  کے  بعد  دوسرے نمبر پر چلے گئے  ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا  نمبر ہے       تاہم    ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین  اپنی  جگہ بنانے میں  کامیاب  نہیں  ہوسکا ہے۔

 باؤلنگ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ   جنوبی افریقہ  کے   کگیسو ربادا  دوسرے  اور   بھارت  کے  جسپرت  بمرہ  کا   تیسرا   نمبر  ہے،      پاکستان کے محمد عباس تنزلی کے بعد 9ویں سے 10ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ  چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Advertisement

بہترین آل راونڈر    زرینکنگ میں    ویسٹ انڈیز کے   جیسن  ہولڈر    سرفہرست  جبکہ  انگلینڈ کے  بین اسٹوکس دوسرے  اور  بنگلہ دیش کے   شکیب الحسن تیسرے نمبر  پر  موجودہیں ۔  آل راونڈرز  کی دوڑ میں  پاکستان کا کوئی بھی  کھلاڑی ٹاپ 20 میں  بھی جگہ   نہ بنا سکا ۔

پاکستان کے فاسٹ بالر محمد  عامر  آل راؤنڈرز کی فہرست میں 27  ویں نمبر پر موجود ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر