Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ٹی ایم چور کی ہلاکت، گوجرانوالہ کے گاوں میں سپرد خاک

Now Reading:

اے ٹی ایم چور کی ہلاکت، گوجرانوالہ کے گاوں میں سپرد خاک
Salah ud din Funeral

رحیم یارخان میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے ذہنی معذور صلاح الدین گوجرانوالہ کے گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں صلاح الدین پرالزام تھا کہ وہ اے ٹی ایم سے کارڈ چراتا ہے، پولیس نے صلاح الدین کورحیم یار خان سے حراست میں لیا اور گرفتاری کے اگلے روزصلاح الدین جاں بحق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطا بق دودن بعد صلاح الدین کی لاش والد کے حوالے کردی گئی،صلاح الدین کوآج گوجرانوالہ کے گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں اہل علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

صلاح الدین  کے بھائی نے وزیراعظم ،آرمی چیف ،اورچیف جسٹس سے انصاف  کی  اپیل کی جبکہ والد کا کہنا ہے کہ صلاح الدین بچپن سے ذہنی معذور تھا اور پولیس نے اے ٹی ایم سے کارڈ چرانےکے الزام میں گرفتارکیا تھا ۔

صلاح الدین کے والد نے درخواست میں کہا کہ ایس ایچ او محمود الحسن، ایس آئی شفاعت علی اور اے ایس آئی مطلوب حسین نے تفتیش کے دوران تشدد کرکے بیٹے کو قتل کیا اور گھر والوں کو اطلاع دیئے بغیر اس کا پوسٹ مارٹم کروا دیا۔

Advertisement

وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کے مطابق پولیس کی حراست میں دم توڑنے والے شخص صلاح الدین کے والد کی درخواست پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او, اے ایس آئی اور تقتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے جو قتلِ عمد کے بارے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر