
حارث رؤف
پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف نے اسپیڈ کو اپنا اہم ہتھیار قرارد ے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود حارث رؤف کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اسپیڈ چاہیے ہوتی ہے اور ا سپیڈ ہی میرا ہتھیار ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ آئسولیشن کے مرحلے کو بطور پروفیشنل مکمل کرنا ذمہ داری ہوتی ہے۔ پوری کوشش ہے کہ ٹیم کو جتواتا رہوں، ٹیم کو جتوانا ہمیشہ میرا ہدف ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ وکٹیں لوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس کا نیوزی لینڈ میں بہت تجربہ ہے، وہ ہماری بہت مدد کر رہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اچھی فارم میں ہیں، پاکستان کی باؤلنگ مضبوط ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ ہماری ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے اور پاکستان ٹیم کا نیوزی لینڈ میں ریکارڈ بھی اچھا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میرے تو کیریئر کا ابھی آغاز ہے، میں عامر کی طرح جلدی ریٹائرمنٹ کا کیسے سوچ سکتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News