
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کو کبھی این آر او نہیں دینگے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کرپشن بچاؤ تحریک ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کرپشن بچانے والے مفاد پرست روزانہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے کہ یہ ذاتی مفادات کے لیے قومی مفادات کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اپوزیشن عمران خان کے خلاف ناکام رہے گی اور یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انہیں کبھی این آر او نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہر بات جھوٹی ہے بالکل ویسے ہی جیسے اس نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے سرجری کروا کہ جھوٹی خوبصورتی بنائ ہے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News