Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہاولپور: تشدد کے خوف سے طالب علم جاں بحق

Now Reading:

بہاولپور: تشدد کے خوف سے طالب علم جاں بحق
Bahawalpur Child Torture

پنجاب کے شہربہاولپورگورئمنٹ ہائی سکول کا استاد جلاد بن گیا، ایک طالبعلم خوف سے ہی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور گورنمنٹ ہماتیاں ہائی اسکول کے حسان نامی ٹیچر نے نوویں جماعت کے طالب علموں پر کُرسی کی پھٹی سے بد ترین تشدد کیا۔

استاد کے بچوں پر تشدد کے خوف سے نوویں جماعت کا طالب علم بے ہوش ہو گیااور ہسپتال پہنچنے سے پہلے طلحہ نامی طالب علم جان کی بازی ہار گیا، بدقسمت ماں اپنے لخت جگر کا انتظار ہی کرتی رہے گئی۔

ذرائع کے مطابق بچے کے جاں بحق ہونے پر والدین شدت غم سے نڈھال ہیں لیکن انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والا طالب علم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ، میت گھر پہنچنے پرگھرمیں کہرام مچ گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں پر تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں استانی نے سبق یاد نہ کرنے پر 15 طالبات کو انوکھی سزا دیتے ہوئے ان کے بال کاٹ دئیے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں قبل ملتان کے گورنمنٹ ایم اے جناح اسکول میں سالانہ تقریب کے لیے فنڈ نہ دینے پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعدازاں تشدد کرنے والے 2 اساتذہ کو معطل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر