
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل مکمل فٹ ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ شاداب خان کے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہے۔
ذرائع ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ آکلینڈ پہنچنے پر بھی پر شاداب خان کی فٹنس کو مانیٹر کیا گیا ۔ شاداب خان تیزی سے بہترہو ئے ہیں ۔ وہ ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کر رہے تھے تاہم گذشتہ روز انہوں نے بولنگ کی تھی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کل ٹریننگ سیشن میں شاداب خان کی فٹنس کا مزید جا ئزہ لیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ میں کل دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی ۔
ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ کپتان بابر اعظم کی غیر موجودگی میں شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم قیادت کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News