Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافی، وکلاء اور سول سوسائٹی کا پیمرا آفس کے باہر احتجاج

Now Reading:

صحافی، وکلاء اور سول سوسائٹی کا پیمرا آفس کے باہر احتجاج

چیئرمین پیمرا کی خلاف قانون تعیناتی و بول  کے خلاف ظالمانہ اقدامات پر صحافی،وکلاء اورسول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئے۔

 پیمرا دفتر لاہور کے باہر صحافیوں کی جانب سے سیکرٹری پریس کلب و بیورو ہیڈ بابر ڈوگر ،سینئراینکرز اسد کھرل،اسامہ غازی،سیکرٹری ایف یوجے راناعظیم،صدر ایمرا آصف بٹ ،مسلم لیگ ن وکلاء ونگ کے ڈپٹی سیکرٹری رانا روحیل اور سول سوسائٹی کے صدر عبداللہ کی قیادت میں کثیرالتعداد بول ملازمین و صحافی کارکنوں نے شرکت کی اور چیئرمین پیمرا کی معطلی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ بول پر پہلے بھی ظالمانہ اقدامات ڈھائے گئے اور اس طرح کے آمرآنہ ہتھکنڈوں کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن میں رہتے ہوئے اداروں میں میرٹ پر تعیناتی کی دعویدار تھی مگر آج اقتدار میں آنے کے بعد روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔

مظاہرین کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جب تک بول پر پابندی قائم ہے تب تک حکومتی پروگرامز میں حکومت مخالف و بول کے حق میں نعرہ بازی کی جائے گی۔

Advertisement

مظاہرین نے کہا کہ وزیراعظم میرٹ کے خلاف اس تعیناتی و آمرانہ اقدامات کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار حکومتی ایوانوں تک پھیل جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر