Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا فٹبال ایوارڈز کے ناموں کی شارٹ لسٹ جاری

Now Reading:

فیفا فٹبال ایوارڈز کے ناموں کی شارٹ لسٹ جاری
Fifa Football Award

فیفا نے سال کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لئے نام شارٹ لسٹ کرلئےگئے ، ورجل وین ڈیک ، لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لئے سخت مقابلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لئے فیفا نے تین نام  لیورپول کے ورجل وین ڈیک ،ارجنٹائن کے لائنل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔

وین ڈیک نے لیورپول کو چیمپئینز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پریمئیر لیگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔

رونالڈو نے یووینٹس کی جانب سے ڈیبیو سیزن میں اپنی ٹیم کو اٹالین لیگ اور پرتگال کو یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دلوایا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے میسی نے بارسلونا کی جانب سے دسویں بار لالیگا ٹرافی اٹھائی۔

Advertisement

واضح رہے کہ فیفا ایوارڈز 2018ء میں سال کے بہترین گول کا ایوارڈ مصر کے محمد صلاح کے نام ہو گیا تھا ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن کے خلاف کیے جانے والے ان کے گول کو بہترین قرار دیا گیا تھا۔

سال کے بہترین کوچ کا ایوارڈ فرانس کے ڈی ڈی ایئر ڈیشامپ کے نام رہا۔ ان کی کوچنگ میں فرانس نے اس سال فٹبال ورلڈکپ کا ٹائٹل بھی حاصل کیا جبکہ ویمنز بیسٹ کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ فرانس کے اینیلڈ پیڈروس کے نام رہا تھا۔

فیفا بیسٹ گول کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ بیلجیئم کے تھیباؤ کورٹس نے جیتا جبکہ بہترین فیفا فین کا ایوارڈ پیرو کے شہری کو ملا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر