
بھارتی عدالت نے اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فاسٹ بولرمحمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے محمد شامی کی اہلیہ کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
فاسٹ بولر کی اہلیہ حسین جہاں کا موقف ہے کہ محمد شامی اور ان کے بھائی نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
عدالتی حکم کے باوجود محمد شامی پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
فاسٹ بولر محمد شامی ان دنوں بھارتی ٹیم کے ساتھ دورہِ ویسٹ انڈیز پر موجود ہیں۔
عدالت نے محمد شامی کو خود کو قانون کے حوالے کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے جب کہ ان کے بھائی کے خلاف وارنٹ پر فوری عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شامی کی اہلیہ نے ماہانہ اخراجات کی مد میں سات لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہےجبکہ فاسٹ بولر ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News