Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی ماڈل بھی سجل علی کی دیوانی

Now Reading:

معروف بھارتی ماڈل بھی سجل علی کی دیوانی

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کے پاکستان کے لوگ تو دیوانے تھے ہی لیکن اب  ان کی خوبصورتی کے دیوانے بھارت سے تعلق رکھنے والے بھی ہو گئے ہیں اور دن با دن ان کے مداحوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

مزید پڑھیں

سجل علی کا ڈائٹنگ سے متعلق پیغام جاری

پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے ڈائٹنگ سے متعلق...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ماڈل سونم باجوہ ؤ انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سجل علی کی بہت بڑی پُرستار ہوں۔

انٹرویو کے دوران سونم باجوہ سجل علی کی قابلیت اور صلاحیتوں کی معترف دکھائی دیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ میزبان کے سوال کہ آپ سجل کی ہر پوسٹ پر کمنٹ کرتی ہیں کے جواب میں سونم باجوہ نے برملا اعتراف کیا کہ کیونکہ میں اُن کی بہت بڑی مداح ہوں، اور دنیا میں سجل جیسا کوئی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سجل غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہیں اور مجھے اعتراف کرتے ہوئے بالکل بھی شرمندگی محسوس نہیں ہورہی کہ میں ایک پاکستانی اداکارہ کی تعریف کررہی ہوں۔

یاد رہے کہ سونم باجوہ نے بتایا کہ وہ سجل کی ایکٹنگ سے بہت کچھ سیکھتی ہیں، انہوں نے سجل کو موجودہ دور کی بہترین اداکارہ بھی قرار دی۔

اس سے قبل بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور بھی پاکستان فلم و ٹی انڈسٹری کی پُرکشش اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے مُتاثر ہوگئیں تھیں۔

سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی تھی جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سجل کی خوبصورتی کی تعریف کرتی نظر آرہی۔

Advertisement

سجل علی کی تصویر پر سری دیوی کی بیٹی اور نامور بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے تبصرہ کرتا ہوئے تین دل والے ایموجی بھی بنائے تھے۔

جھانوی کپور کا کمنٹ دیکھنے کے بعد یہ واضح ہو رہا تھا کہ وہ بھی سجل کی خوبصورتی سے مُتاثر ہیں۔

سجل علی نے ماضی کے کچھ قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں تھی جن میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں۔

سجل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ماضی کی خوبصورت اور قیمتی یادیں۔

اداکارہ نے اپنے اس کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب دو روز قبل جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں تھی۔

جھانوی کپور کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا تھا کہ ’خوبصورت‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بوسہ دینے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا تھا۔

یاد  رہے کہ سجل علی نے بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کیاتھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی کی بات کریں تو یہ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کی خوبصورتی اور حیرت انگیز اداکاری کے چرچے ناصرف پاکستان میں ہیں بلکہ سرحد پار بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر