
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں ٹیلی نار کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ٹیلی نار کے گلوبل صدر و سی ای او کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے ٹیلی کام شعبے میں جاری منصوبوں کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
ملاقات میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت میں ٹیلی نار کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے جبکہ ٹیلی نار سیکٹر اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔
اس موقع پر ٹیلی نار کے گلوبل صدر و سی ای او نے کہا کہ سازگار کاروباری ماحول کیلئے سپیکٹرم لائسنسنگ اور ٹیکسز میں شفاف قواعد اہم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News