Advertisement
Advertisement
Advertisement

بریگزٹ: برطانوی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں شکست کا سامنا

Now Reading:

بریگزٹ: برطانوی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں شکست کا سامنا

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں  ذلت آمیز شکست کا سامنا  کرنا پڑا ہے  ،حکمران جماعت سے سابق کابینہ وزراء سمیت 21 ارکانِ پارلیمان نے اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دے   دیا۔

غیر ملکی خبر رساں  ادارے  کے مطابق   وزيراعظم کی شکست سے برطانيہ ميں قبل از وقت انتخابات کے امکان پيدا ہوگئے ہیں۔

برطانيہ ميں اپوزيشن نے بريگزٹ کے معاملے پر پہلے مرحلے ميں وزيراعظم بورس جونسن کو شکست دے دی۔

بر طانوی پارلیمان میں 31 اکتوبر کو بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ روکنے کے بل پر حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت عام انتخابات کی قرارداد پیش کریں گے۔

برطانوی ارکانِ پارلیمان نے اس بل کے حق میں 301 کے مقابلے میں 328 ووٹ ڈالے جس کے جواب میں وزیر اعظم بورس جونسن کا کہنا تھا کہ وہ قبل از وقت عام انتخابات کی قرارداد پیش کریں گے جبکہ جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ یہ بل انتخابات کے انعقاد سے پہلے منظور ہو جانا چاہیئے۔

Advertisement

حکومت کو ووٹنگ میں شکست دینے کے لیے حکمران جماعت سے سابق کابینہ وزراء سمیت 21 ارکانِ پارلیمان نے اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ بریگزٹ معاہدے کی مسلسل ناکامی پر تھریسامے نے تین ماہ قبل وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر