
وفاقی حکومت نے گلگت اور سکردو کیلئے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر سیکریٹریٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین خان مقپون نے کرایوں میں کمی کیلئے وفاق کو درخواست لکھی تھی جس پر وفاقی حکومت نے گلگت اور سکردو کیلئے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کردی۔
ترجمان گورنر سیکٹریٹ نےمزید کہا کہ گلگت اور سکردو کیلئے پی آئی اے کا کرایہ 6915 مقرر کردی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے موسم سرما کے لیےکرایوں میں کمی کردی تھی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سی ای او ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کی خصوصی ہدایات پر موسم سرما کے لیے خصوصی رعائتی کرائے متعارف کرائی تھی۔
پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا تھا کرایوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے جس کے بعد اندرون ملک یکطرفہ کرایہ 12275 سے کم ہو کر 8500 روپے ہو گیا ہے جبکہ دوطرفہ کرایہ 17 ہزار روپے ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News