Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتوار سے انگلینڈ میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

Now Reading:

اتوار سے انگلینڈ میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

اتوار سے انگلینڈ میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کرسمس لاکھوں افراد کے لئے منسوخ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لندن سمیت ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ  میں ‘لیول4’ کی نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کل سے انگلینڈ میں تمام غیر ضروری کاروبار بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی سیکریٹری برائے صحت میٹ ہینکوک کا کہنا تھا کہ لندن، ایسیکس کے کچھ علاقے اور ہرٹفورڈ شائر کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں جبکہ آج رات 1 بجے سے یہ علاقے سخت لاک ڈاون میں شامل کردیئے جائیں گے، جس سے تقریبا 35 ملین افراد کو سخت ترین پابندیوں کا سامنا ہوگا۔

Advertisement

برطانوی سیکٹری برائے صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کی نشاندہی ہوگئی ہے جو جنوبی انگلینڈ میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہ ایک ساتھ بہت لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ نئے قوانین کے تحت، کھیلوں کے شائقین اسٹیڈیم میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت نہیں کرسکتے جبکہ داخلی تفریحی مقامات جیسے تھیٹر، بولنگ ایلی اور سینما گھروں کو بند ہی رہنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر