بھارتی کرکٹربھی لالاکےدیوانےنکلے
بھارتی کرکٹرہربھجن سنگھ لالایعنی بوم بوم شاہد آفریدی کی انسان دوستی جذبےسےمتاثرہوئےبنانہ...
بھارتی اداکار ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان ،بھارتی گلوکار گرو رندھاوااور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت 34 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میں پولیس نے سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران ان تمام لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ سوزین خان بالی وڈ ادکار ہریتک روشن کی سابق اہیلہ ہیں اور دونوں کے درمیان 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ کرکٹر سریش رائنا نے رواں سال اگست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی کے پوش علاقے میں واقع نائٹ کلب پر پیر اور منگل کی درمیانی رات 3 بجے چھاپہ مارا۔
خیال رہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سوزین خان اور سریش رائنا سمیت 13 خواتین اور کلب کے عملے کے 7 افراد شامل تھے۔
واجھ رہے کہ ممبئی پولیس کے مطابق خواتین کو تنبیہ کرکےگھر جانے دیا گیا جب کہ مردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں ضمانت کے بعد چھوڑا گیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News