Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں قائم پناہ گاہوں کو ہر لحاظ سے فعال بنایا جائے، محمود خان

Now Reading:

صوبے میں قائم پناہ گاہوں کو ہر لحاظ سے فعال بنایا جائے، محمود خان
محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں قائم پناہ گاہوں کو ہر لحاظ سے فعال بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی نے محکمہ مال کو پٹواریوں کو ڈویژنل سطح پر ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی ہدایت دی۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہدایت دی کہ پٹواریوں کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلوں کے لئے متعلقہ رولز میں ضروری ترامیم کئے جائے جبکہ زمینوں کے فرد کے اجراء کو درخواست جمع کرنے کے دو دنوں کے یقینی بنایا جائے۔

محمود خان نے کہا کہ فرد کے اجراء میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ پٹواری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ شہر میں جگہ جگہ بیٹھے مزدوروں کے بیٹھنے کے لئے شیڈز تعمیر کئے جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں میں رات گزارنے والوں کے لئے مفت کھانے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان سردیوں میں کوئی بھی کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے پر مجبور نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر