Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی گرفت مظبوط، پاکستانی بلے بازوں کا امتحان

Now Reading:

پہلا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی گرفت مظبوط، پاکستانی بلے بازوں کا امتحان

پہلے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں پاکستان کو جیت کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 7 وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔

ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنالیے ہیں۔  اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کے دونوں اوپنرز شان مسعود اور عابد علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ  گئے جبکہ حارث سہیل بھی 9 رنز ہی بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 180 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈیل 64 اور ٹام لیتھم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔نیوزی لینڈ نے  پہلی اننگز میں 431 جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 239 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر