Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ پرویز کا نام ECL سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

راجہ پرویز کا نام ECL سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور ریفرنسز کے ملزم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے جواب داخل کرایا کہ نیب کی سفارش پر راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، نیب کے مطابق انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت ٹرائل کورٹ سے طلب کرنی چاہیے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمارے پاس اسحاق ڈار کی مثال موجود ہے جو پہلے پیش ہوتے رہے پھر بیرون ملک چلے گئے، اب مفرور ہیں، اس مرحلے پر راجہ پرویز اشرف کو کیسے بیرون ملک جانے کی اجازت دے سکتےہیں، تاہم عدالت اجازت دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت ضمانت لے کر راجہ پرویز اشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے میں ان کی ضمانت دینے کو تیار ہوں کہ وہ واپس آجائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدالت پیش ہو ئے تھے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کہ گزشتہ سماعت پرناساز طبیعت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکا، انہوں نے یہ بھی  کہا تھا کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں اور اپنے خلاف ریفرنس میں ہرپیشی کویقینی بناتا ہوں۔انہوں نے استدعا کی کہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔اس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر