Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، ضلع وسطی میں اسمارٹ و مائیکرو لاک ڈاؤن میں توسیع

Now Reading:

کراچی، ضلع وسطی میں اسمارٹ و مائیکرو لاک ڈاؤن میں توسیع

کراچی کے ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  میں 13 جنوری 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اور  اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 13 جنوری 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے مخصوص علاقے مزید 14 روز کے  لیے سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کی 12 یونین کمیٹی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کے تحت بند کی جائیں گی جن میں عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد کے علاقے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹائون کے علاقے سیل ہوں گے جبکہ نارتھ کراچی، مسلم ٹائون، فردوس کالونی بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کی زد میں آئیں گے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے 17 علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل کیا جائے گا جبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون 13 جنوری 2021ء تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ان علاقوں میں آنے اور جانے والے افراد پر لازمی ہو گا کہ وہ ماسک پہنیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت کو سختی سے محدود رکھا جائےگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرچون کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں محکمہ داخلہ کے گذشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختص اوقات میں کھلنے کی اجازت ہو گی جبکہ ان علاقوں میں کسی قسم کی کھانے کی ہوم ڈلیوری یا باہر سے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

‎ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں آنے والے صنعتی اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ ہر گھر کے ایک فرد کو کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کرنے کی مشروط اجازت ہو گی اور اس کو اپنا شناختی کارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دکھانا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں میں کسی بھی قسم کی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو ٹھوس وجہ بتانا ہوگی جبکہ ان علاقوں میں آنے والے صنعتی اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر