Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس

Now Reading:

کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس
rangers headquaters meeting karachi

کراچی کے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پر بھی اہم فیصیلے کئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 9 اور 10 ستمبر بروز پیر، منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

رینجرز کے اجلاس میں محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے یکم محرم الحرام سے جاری مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس،جلوسوں اور داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں اس بات پر زُور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اپیل کی گئی کہ وہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امن وامان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کریں۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

دوسری جانب امن وامان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لیے 8 سے 10  محرم تک  ڈبل سواری پرپابندی عائد کی گئی ہے۔  خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی اس پابندی سے مستنیٰ ہوں گے جب کہ سکیورٹی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر