Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

Now Reading:

پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایوارڈز جیتنے والےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان یکم جنوری کو پی سی بی کے ڈیجٹل پلیٹ فارمز سے کیا جائے گا۔

معزز اور کرکٹ کی ممتاز شخصیات پر مشتمل آزادجیوری  نے بارہ مختلف کٹیگریز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ان بارہ میں سے دس کٹیگریزکھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی سے متعلق ہیں۔اس دوران جیوری نے کھلاڑیوں کی کارکردگی، حریف ٹیم، اس پرفارمنس سے میچ پر مرتب اثرات سمیت کئی پہلوؤں کو پیش نظر رکھا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ محمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو تین مختلف کٹیگریز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ان کے علاوہ، حارث رؤف، محمد رضوان، نسیم شاہ اور شان مسعودکو دو مختلف کٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو وائیٹ بال کرکٹر آف دی ائیر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی  کی کٹیگریزکے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

محمد حفیظ  سال کی بہترین انفرادی کارکردگی ، وائیٹ بال کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف مینز انٹرنیشنل ایمرجنگ کرکٹر اور وائیٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

 نسیم شاہ کا نام مینز انٹرنیشنل ایمرجنگ کٹیگری آف دی ایئر اور سال کی بہترین انفرادی کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

شان مسعود کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

محمد حفیظ(انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 86 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز)کے علاوہ، نسیم شاہ (بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک) ، شان مسعود (انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 156 رنز کی اننگز) اور فواد عالم ( نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 102 رنز کی اننگز) کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کے لیے حسن علی، کامران غلام، سعود شکیل اور زاہد محمود کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

محمد حریرہ، مبصر خان، روحیل نذیر اور قاسم اکرم کو مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیرکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یکم اگست 1999کو یا بعد میں پیدا ہونے والے وہ کھلاڑی جو اب تک پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل نہیں کرسکے، انہیں اس کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کے لیے عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، نجیہ علوی اور سیدہ عروب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے عالیہ ریاض، بسمہ معروف، جویریہ خان اور منیبہ علی کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

اسپرٹ آف دی کرکٹ اور کارپوریٹ اچیوومنٹ ایوارڈ کی نامزدگیاں بھی آزاد جیوری نے ہی فائنل کیں تاہم چار امپائرز کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے میچ ریفریز اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچز کی تجاویز لی گئیں۔

Advertisement

ان چار امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوزب رضا شامل ہیں۔

کٹیگریز:

وائیٹ بال کرکٹر آف دی ائیر:

بابر اعظم

حارث رؤف

محمد حفیظ

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر:

بابر اعظم

محمد رضوان

شاہین شاہ آفریدی

Advertisement

شان مسعود

سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر:

بابر اعظم

محمد حفیظ

محمد رضوان

Advertisement

شاہین شاہ آفرید ی

امپائر آف دی ایئر:

احسن رضا

آصف یعقوب

غفار کاظمی

Advertisement

شوزب رضا

ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر:

عائشہ نسیم

فاطمہ ثناء

نجیہ علوی

Advertisement

 سیدہ عروب شاہ

مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر:

محمد حریرہ

مبصر خان

روحیل نذیر

Advertisement

قاسم اکرم

مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر:

حیدر علی

حارث رؤف

نسیم شاہ

Advertisement

خوشدل شاہ

ویمن کرکٹر آف دی ایئر:

عالیہ ریاض

بسمہ معروف

جویریہ خان

Advertisement

منیبہ علی

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر:

حسن علی

کامران غلام

سعود شکیل

Advertisement

زاہد محمود

سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی:

فواد عالم :102 بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹیسٹ

محمد حفیظ:  86 ناٹ آؤٹ بمقابلہ انگلینڈ ،تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ

نسیم شاہ : 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں بشمول ہیٹ ٹرک بمقابلہ بنگلہ دیش

Advertisement

شان مسعود : 156 بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹیسٹ

اسپرٹ آف دی کرکٹ:

سندھ کے کھلاڑیوں کا  ریٹائرمنٹ لینے والے عمران فرحت کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 سے جیت کے بعد بنگلہ دیش کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم۔

ساؤتھ ہمپٹن ٹیسٹ میں 267 رنز کے بعد پاکستان کے کھلاڑیوں کا زیک کرولی کو مبارکباد پیش کرنا۔

Advertisement

پاکستان کے کھلاڑیوں کا زمبابوے کے ایلٹن چگمبرا کو ایک کامیاب کیریئر پر مبارکباد پیش کرنا۔

سال کی کارپوریٹ اچیومنٹ:

 پی ایس ایل کا پہلی مرتبہ مکمل طورپر پاکستان میں انعقاد

کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کا دیگر بین الاقوامی ٹیموں کو کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے متحرک کرنا

کوویڈ 19 کے باوجود ایک مکمل، مسابقتی اور سنسنی خیز ڈومیسٹک سیزن 2020 کا انعقاد

Advertisement

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کا  2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کرنا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر