نئے سال کے پہلے دن کا سب سے بڑا تبادلہ، سی سی پی اولاہورعمر شیخ کو تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی لاہور عمر شیخ کو تبدیل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عمر شیخ کی جگہ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی اولاہورتعینات کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرپانے پر تبدیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ سینئر افسران کے ساتھ اپنے اختلافات اور نامناسب رویوں اور بیانات کے باعث خاصے متنازعہ رہے ہیں ۔
عمر شیخ سے اختلافات کے سبب گذشتہ برس 9 ستمبر کو سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جگہ انعام غنی کو آئی جی تعینات کردیا گیا تھا۔
سابق سی سی پی او لاہور سے اختلافات کے بعد لاہور کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا بھی تبادلہ کردیا گیاتھا۔
ایک الگ واقعے میں عمر شیخ نے لفظی تکرار کے بعد سی آئی اے کے ایس پی عاصم افتخار کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے تھے جنہیں بعد میں انہوں نے سینئرز کی مداخلت پر واپس لے لیا تھا۔
عمر شیخ پر سب سے زیادہ تنقید لاہور موٹروے زیادتی کیس پر ان کے متنازعہ بیان کے بعد ہوئی جب ٹوئیٹر پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
