Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن علی قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر تولنے لگے

Now Reading:

حسن علی قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر تولنے لگے

قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر تولنے لگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی قومی ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب ہیں جن کا کہنا ہے کہ قائداعظم ٹرافی میں فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا موقع مل گیا اور اپنی اسی محنت کو جاری رکھتے ہوئے قومی ٹیم میں کم بیک کی کوشش کروں گا۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انجریز کا طویل سلسلہ ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کیلئے فٹنس اور فارم ثابت کرنے کی سخت ضرورت تھی، قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے یہ موقع حاصل ہوگیا جبکہ بطور کپتان ذمہ داری اٹھانے کا بھی فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کھلاڑیوں کو اعتماد دیا اور اس طرح فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ میں قومی ٹیم کا مستقل ممبر رہا ہوں، ساتھی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کر دل چاہتا تھا کہ میں بھی واپس آؤں، میری آنکھوں سے آنسو بھی نکل جاتے تھے، بہرحال انجریز کھیل کا حصہ ہیں اور میرے ہاتھ میں محنت ہے، جس کو جاری رکھتے ہوئے کم بیک کی کوشش کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر